سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ سکھرپروفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما و سکھر کی نامور سماجی شخصیت گوہر علی کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں انہوں نے گوہر کھوسہ سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اس موقع پر کارکنان و سنیئر رہنما بھی موجود تھے ، کارکنان سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے مفادات کے لیے کو ئی کام نہیں کیا،سندھ کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کی جدوجہد ہمیشہ جاری ہے اور رہے گی، ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی قائد عمران خان اپنے تمام کیسز کا سامنا کرکے انشاء اللہ عوام کے درمیان ہونگے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

آرمی چیف کے دورۂ پر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی اور احتجاج بھی کیا، لیکن محب وطن پاکستانیوں نے ان کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی سالمیت، بقا اور مفاد کو نقصان پہنچائے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ تحریک انصاف نے دہشت گردوں کو پاکستان لانے اور انہیں اپنا دوست بنانے کی کوشش کی۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی اور آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک سے دشمنی کا ثبوت دیا۔

وزیر اطلاعات نے 9مئی کے واقعات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اس دن جو کچھ کیا، اس کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاؤس کو آگ لگائی اور شہدا کی یادگاروں کو بھی مسمار کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیرون ملک پاکستانی ذمے دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں، تو کچھ شرپسند عناصر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے اور ان کے پاس کوئی مثبت ایجنڈا نہیں ہے۔ تحریک انصاف کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتی ہے اور کبھی آرمی چیف کے دورے پر احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو پاکستان کی عزت ہضم نہیں ہوتی تو وہ سڑتے رہیں لیکن ان کی تمام مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
  • 26ویں آئینی ترمیم ، پیکا ایکٹ سے انسانی حقوق ختم کر دیے گئے ، یاسمین راشد کا چیف جسٹس کوایک اور خط
  • سنی تحریک کالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ، نااہل افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
  • آرمی چیف کے دورۂ پر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات
  • مذاکرات کیلئے کوئی بیک ڈور چینل استعمال نہیں کیا جا رہا: اسد قیصر
  • سوڈان: پھیلتی خانہ جنگی میں انسانی حقوق کی بڑھتی پامالیوں پر تشویش
  • معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
  • غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک