میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی کی شراکت داری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن ترکی نالج شیئرنگ فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہی جارہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی (TKBB)نے اسلامک فنانس میں جدّت، نالج شیئرنگ اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (MoU)پر دستخط کیے ہیں۔ اسلامک فنانس میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یہ اہم قدم ہے۔ ترکی کے صدر رجب اردگان کے پاکستان کے حالیہ دورہ کے دوران وزیرِ اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی اور ٹی کے بی بی کے سیکریٹری جنرل اسماعیل وورل نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں ترکی کے صدر،وزیرِ اعظم پاکستان اور دونون ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس اہم شراکت داری میں کراس بارڈر کے ذریعے 3اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسلامی بینکاری میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا جن میں صلاحیت سازی، نالج شیئر اور آپریشنل ایکسلنس شامل ہیں۔ دونوں اداروں نے شریعہ گورننس ، اسکوک اسٹرکچرنگ، ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق تربیتی پروگرام،پراڈکٹ ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور فنٹیک سلوشن کے شعبوں میں مہارت کے اشتراک کیلئے باہمی پلیٹ فارم کا قیام اور ٹیلنٹ اور جدّت کو بڑھانے کیلئے حکمت عملی کے اشتراک پر اتفاق کیا۔اس شراکت داری کا مقصد اسلامی مالیاتی اداروں کو مضبوط کرنا،ریگولیٹری ہم آہنگی کو فروغ دینااور جدید شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو بڑھاناہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو فروغ
پڑھیں:
رمضان میں چینی کتنے روپے کلو فروخت ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بڑا دعویٰ کردیا
لاہور:شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کرنے کا دعویٰ کردیا۔
پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان میں سیل پوائنٹس کے ذریعے چینی130 روپے فی کلو فروخت کروانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومتی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ سٹے باز مالی فائدے کیلیے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئےعلیحدہ طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔