مالی: باغیوں کا فوج پر 24 شہریوں کے قتل کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مالی کے باغیوں نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی سرحد پر روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 24 شہریوں کو قتل کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مالی میں باغیوں نے فوج پر ملک کے شمالی علاقے سے پڑوسی ملک الجزائر جانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزم عائد کیا ۔ عزواد لبریشن فرنٹ (ایف ایل اے) نے بیان میں کہا کہ شہری 2گاڑیوں میں سوار تھے اور وہ پڑوسی ملک جا رہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ لگی اور دوسری گاڑی میں چند افراد زندہ بچ گئے۔ مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کال اکل کے ترجمان نے بتایا کہ لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ حادثے کی شکار گاڑیوں میں سے ایک میں مہاجرین سوار تھے۔ ایف ایل اے نے کہا کہ مالی کی فوج او روسی کرائے کے قاتلوں ویگنر کے جنگجوؤں نے خطے میں اتوار کے روز بھی 4شہریوں کو قتل کیا تھا۔ دوسری جانب مالی کی فوج کے ترجمان نے واقعے پر فوری ردعمل نہیں دیا ۔ اس سے قبل ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ خطے میں بدترین جھڑپیں جاری ہیں اور مسلح افواج نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد:وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انٹرن سعود الرحمٰن پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان کے مطابق محکمے نے جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار درخواست گزار ناہید صغیر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
سال 2017 میں سعود الرحمٰن نامی شخص کی بینک میں انٹرن شپ ہوئی تھی، سعود الرحمٰن پر خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
انٹرن سعود الرحمٰن مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے ہراساں کرتا رہا۔ واٹس ایپ میسجز، ویڈیوز اور ایف آئی اے رپورٹ کے ذریعے ملزم پر الزام ثابت ہوا۔
برانچ منیجر ناہید صغیر نے ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔