قاہرہ میں عمارت منہدم ہونے سے 10افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
قاہرہ: منہدم ہونے والی رہایشی عمارت کاملبہ ہٹایا جارہاہے
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت گرنے سے 10افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔ مصری وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غیزا کے ضلع کرداسے میں عمارت زمین بوس ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ 3منزلہ عمارت میں گیس کا سلنڈر پھٹا تھا،جس کے دھماکے کی شدت سے بوسیدہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تاہم مقامی حکومت کی جانب سے حاثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایگریکلچر کے موقع پر سیڈا کے تحت مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں شروع ہونے والے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ( سواٹ)کینال ماڈرنائزیشن منصوبے کے سلسلے میںسندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال منگھن، جنرل مینیجر سجاد سومرو، کمیونیکیشن اسپشلسٹ حزب اللہ منگریوں، آبادگار تنظیموں کے رہنمائوں، کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس نے ور شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں اکثر لوگ فصلوں کو پانی مہیا کرنے کے روایتی طریقہ کار پر انحصار کرتے آرہے ہیں لیکن موسمی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا مسئلہ ا بڑھ چکاہے۔