آسٹریلیاکے ساحل پر157 ڈولفن پھنس گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آسٹریلوی جزیرے تسمانیہ کے ساحل پر ڈولفن مردہ پڑی ہیں
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفن پھنس گئیں۔ وائلڈ لائف ریسکیو ماہرین اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو ڈولفن کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔ ان ڈولفن مچھلیوں کو فالز کلر وہیلز بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی کھوپڑیوں کی مشابہت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو بچوں اور اساتذہ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے دوران اسکولوں کیلئے حفاظتی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کوہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کے لیے صاف، ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کلاسیں سایہ دار اور ہوادار جگہوں پر کروائی جائیں، پنکھے یا ٹھنڈک کے دیگر آلات درست حالت میں ہوں.محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے روکا جائے اور عملے کو فوری طبی امداد دینے کی تربیت دی جائے۔