دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سابق صدر بشار الاسد کے دور میں ملک کے مفتی اعظم کے منصب پر فائز احمد حسون کئی ماہ بعد پہلی بار حلب میں منظر عام پر آ گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد حسون کے گھر کے سامنے جمع ہو گئی اور احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سابق مفتی اعظم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں سابق مفتی اعظم کو شام کے شمالی شہر حلب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں ایک احتجاجی شہری سے بات کر رہا تھا۔سابق مفتی اعظم نے ایک شہری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام ڈاکٹر احمد حسون ہے اور وہ سابق صدر بشار الاسد کے دور میں 3 بار گرفتار ہوا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد مشتعل افراد نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔ واضح رہے کہ 1949 ء میں حلب میں پیدا ہونے والے احمد بدر الدین حسون نے 2005 ء سے ملک کے مفتی اعظم کے عہدے پر کام کیا۔ وہ 2021 ء میں اس منصب کے منسوخ کیے جانے تک عہدے پر فائز رہا۔احمد حسون نے عربی ادب سند حاصل کی اور جامعہ الازہر سے شافعی فقہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ماضی میں بارہا بشار الاسد کے ساتھ نظر آیا اور سابق صدر کی پالیسیوں کا دفاع بھی کرتا رہا۔ احمد حسون نے خانہ جنگی کے دوران میں بشار کی فوج کی جانب سے حلب پر بم باری کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بشار الاسد کے مفتی اعظم

پڑھیں:

احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری شیئر کرنے سے منع کر دیا

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔

فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی دنیا میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی فنکار نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کے بعد انہیں استعمال کرنے سے منع کیا ہو۔

دوسری جانب احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مفتی قوی کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے اور ذریعہ معاش کیا ہے؟
  • دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار
  • اداکار احمد علی اکبر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے سے منع کیوں کیا؟
  • احمد علی اکبر نے شادی کی تصاویر ری شیئر کرنے سے منع کر دیا
  • ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کا خصوصی انٹرویو
  • سابق بھارتی کرکٹر کی بابر اعظم پر تنقید،بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
  • مفتی محمد حبیب الرحمن کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا بابر اعظم کے لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم مشورہ
  • مکھن دین کی المناک موت کو کئی ہفتے گزر گئے، ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، محبوبہ مفتی