Jasarat News:
2025-02-21@12:44:55 GMT

سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185اسکیمیں مکمل کرلی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

سکھر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ھے کہ سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185 اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن پر 82 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، کچھ اسکیمیں جاری ہیں جن کی تعداد 99 ہے ، سندھ بھر میں کینالوں کی 1710 کلومیٹر لائننگ کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 52 بلین روپے رکھے گئے ہیں ، ابتدائی طور پر 25 کلومیٹر پر کام ہوگا۔ نارا کینال لائننگ پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ کینالو ں کے ابتدائی پوائنٹ پر دباؤ کم ہوگا اور سکھر بیراج محفوظ رہے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پانی کے معاملے پر ہمیشہ کھل کر بات کی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ، سی سی آئی کا اجلاس ہونے والا ہے ، جس کے لیے ہم نے پوری تیاری کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ دریا سندھ پر کوئی بھی کینال ہمیں منظور نہیں ہے ، کالا باغ ڈیم پر بھی ہمارا موقف بلکل واضح تھا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود کموں شہید پر احتجاج کی سربراہی کی تھی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این ایچ اے کا نام پی ایچ اے ( پنجاب ھائی وے) رکھ لیں، دیگر صوبوں میں این ایچ اے نے صوبائی سڑکیں بناکر دی ہیں سندھ میں این ایچ اے نے کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کا پوری دنیا میں پورٹ سٹی سے آغاز کیا جاتا ہے ، لیکن ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایچ اے

پڑھیں:

مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے، ان سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بَک رہے ہیں، پہلے بانیٔ پی ٹی آئی ان کے بارے میں اخلاقیات سے گِری گفتگو کرتے تھے اور اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا، ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
  • صوبائی حکومت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی
  • سندھ کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری
  • دیامر کے عوام 12 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، ثوبیہ مقدم
  • مقبوضہ کشمیر ، کتابوں کی دکانوں پر چھاپے، مولانا مودودی کی کتابیں ضبط کرلی گئیں
  • مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں پریشان ہیں: عظمیٰ بخاری
  • شہباز شریف بھی جلد "مجھے کیوں نکالا" کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق
  • سندھ بلڈنگ ،آصف رضوی کی سرپرستی ،سرکاری اراضی پر کمرشل تعمیرات مکمل
  • شہباز شریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق کی حکومت پر تنقید