Jasarat News:
2025-02-21@12:47:09 GMT

شجرکاری مہم ، ملک بھرمیں لاکھوں پودے لگائیں گے،ثمر رضا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ثمر رضا سولنگی، ایاز حسینی، سید تصور رضوی، عاطف مہدی و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اصغر علم وعمل تحریک پاکستان کی قیادت ملک میں شجرکاری مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت سندھ سمیت ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے جس سے ملک میں آب ہوا اور ماحول میں بہتری پیدا ہوگی، انہوں نے کہاکہ اصغریہ علم وعمل تحریک عوامی خدمات اور سماجی بھلائی کے کاموں پر یقین رکھتی ہے، اس تحریک کا اصل مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیناہے جس میں عدل و انصاف، قانون کی بالادستی قائم ہو، اس مقصد کے تحت 10 مارچ کو ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میں پورے ملک سے مقررین شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور؛ ڈاکو گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات لے اڑے، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور:

ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین