راج ببر اور سمیتا پاٹل کے بیٹے پریتیک نے اپنی دوست پریہ بنرجی کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے کیوں کہ دلہے کے والد اداکار راج ببر کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

پریتیک کے سوتیلے بھائی نے بتایا کہ جب میں نے ڈیڈی (راج ببر ) سے کہا کہ میڈیا والے پوچھ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا تو میرے والد نے جواب دیا کہ کہہ دو مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایسا کیا ہے جو نیا ہے۔

آریہ ببر نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے والد نے دو بار شادی کی، میری بہن نے دو شادیاں کیں اور اب میرا بھائی دوسری بار شادی کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ میرا کتا بھی دو گرل فرینڈز رکھتا ہے۔ تو مجھے دوسری بار شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں البتہ جہاں تک میری بات ہے تو میں بس طلاق کے جھمیلوں سے نمٹنے میں سست ہوں۔

آریہ نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ پریتیک نے اپنی شادی میں مجھے کیوں نہیں بلایا میں سمجھتا تھا کہ پریتیک اور میں سوتیلے بھائی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔

آریہ نے کہا کہ اگرچہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ پریتیک میری ماں نادرہ بابر کو مدعو نہیں کرنا چاہتا تھا جو ان کی سوتیلی ماں ہیں لیکن کم از کم اسے اپنے والد راج ببر اور مجھے ضرور بلانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ معروف اداکار راج ببر نے پہلی شادی اداکارہ سمیتا پاٹل سے کی تھی جن سے ایک بیٹا پریتیک ہے تاہم اداکارہ کے انتقال کے بعد راج ببر نے دوسری شادی کی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نسیم شاہ کا شادی کے حوالے سے دلچسپ اظہارِ خیال
  • ہزارہ میں انوکھی شادی، 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • انوکھی شادی: 90 سالہ شخص اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • موجودہ دور کا پاکستانی ’ویون رچرڈ‘ کون ہے؟ عماد عرفانی نے نام بتا دیا
  • حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
  • میری زندگی میں تمام نعمتیں ماہین سے شادی کے بعد آئیں: شجاع اسد
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • نہ شادی پر کسی کو سلامی دیتا ہوں نہ ہی لیتا ہوں، قمر زمان کائرہ
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق