کراچی: تین بچوں کے باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب کے رہائشی تین بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 19 بی چوکنڈی قبرستان کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش شاہ لطیف تھانے لے جائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانہ منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق لاش تقریباً دو روز پرانی ہے۔جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ محمد اکرام ولد محمد یامین کے نام سے کی گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے بڑے بھائی محمد اکرم نے بتایا کہ متوفی تین بچوں کا باپ تھا دو لڑکے اور ایک لڑکی جبکہ وہ حجام کا کام کرتا تھا جبکہ گزشتہ تقریباً تین سال سے ہیروئن اور آئس کا نشہ بھی کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ بچوں کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر ٹنڈوآدم گئی ہوئی تھی۔ محلے والوں نے فون کر کے انہیں بتایا کہ اکرام گزشتہ تین دن سے محلے میں دکھائی نہیں دیا جس پر وہ فوری طور پر محمد اکرام کے گھر پہنچے اور محلے والوں کی مدد سے گھر کے اندر جا کر دیکھا تو ان کے بھائی کی لاش پنکھے کے کنڈے سے لٹک رہی تھی۔جاں بحق ہونے والے کی اہلیہ کو اطلاع کر دی گئی ہے وہ بچوں کے ہمراہ ٹنڈوآدم سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے والے بچوں کے
پڑھیں:
پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیےگئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔
چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا۔
ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
ایران میں قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔