Jasarat News:
2025-02-21@12:33:18 GMT

ایلون مسک کا Grok 3 چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک سے  آگے نکل گیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

ایلون مسک کا Grok 3 چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک سے  آگے نکل گیا

سان فرانسسکو:امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک اور بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے Grok 3 کو متعارف کرایا ہے۔ یہ جدید ترین AI ماڈل جو فی الحال صرف مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے Premium+ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے کو چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور دیگر معروف AI ماڈلز سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

Grok 3 کو اپنی کمپیوٹیشنل طاقت اور ذہانت کے لحاظ سے دیگر AI ماڈلز سے 10 گنا زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کی پری ٹریننگ جنوری 2024 میں مکمل ہوئی تھی اور اب یہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایلون مسک کے مطابق صارفین ہر 24 گھنٹے میں اس کی کارکردگی میں اضافہ محسوس کریں گے۔

ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.

5 Sonnet، اور ChatGPT 4.0 جیسے معروف AI ماڈلز سے کیا۔ Grok 3 نے کوڈنگ، ریاضی، اور سائنٹیفک ریزننگ جیسے شعبوں میں ان ماڈلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔

Grok 3 کی ایک نمایاں خصوصیت DeepSearch ہے، جو ایک AI سے چلنے والا سرچ انجن ہے۔ یہ ٹول صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس سے کہیں بہتر اور درست نتائج فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، Grok 3 کی کوڈنگ کی صلاحیت بھی قابل تعریف ہے۔ ایلون مسک نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے کوڈنگ کے لیے اس ماڈل کا استعمال کیا، جس سے انجینئرز کے سیکڑوں گھنٹے بچ گئے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ AI کو صرف سوالات کے جوابات دینے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اسے انسان کی طرح سوچنا چاہیے، ناقدانہ رائے دینی چاہیے اور بہترین حل پیش کرنے چاہییں اور Grok 3 یہی کام کرتا ہے اور یہ AI کا مستقبل ہے۔

ایلون مسک نے Grok 3 کے مزید اپ گریڈڈ ورژن کا بھی اشارہ دیا ہے، جس میں وائس بیسڈ فیچرز بھی شامل ہوں گے۔ یہ فیچر اسے صارفین کے لیے مزید آسان اور قابل رسائی بنا دے گا،تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا Grok 3 کو دیگر AI ماڈلز کی طرح محدود فیچرز کے ساتھ مفت دستیاب کرنے کا ارادہ ہے۔

اب تکGrok 3 صرف ’ایکس‘ کے Premium+ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام صارفین کو اس جدید ترین AI ماڈل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ لینا ہوگی۔

Grok 3 کی آمد نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ایلون مسک کا یہ نیا ماڈل نہ صرف دیگر AI ماڈلز کو پیچھے چھوڑ رہا ہے بلکہ یہ AI ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے ایک نئے معیار کو بھی متعارف کروا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ Grok 3 کس طرح دنیا بھر میں AI کے استعمال کو تبدیل کرتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک نے AI ماڈلز AI ماڈل کے لیے رہا ہے Grok 3 کی

پڑھیں:

ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری”لانچ کردیا

واشنگٹن : اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک 3” لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔

ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں ۔

انہوں نے گروک تھری کو جدید ترین ورژن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگوں کے تجسس کو گمراہ کن ڈیٹا سے بچاتےہوئے درست معلومات فراہم کرے گا اور غلط معلومات سے بچائے گا ، ایلون مسک نے گروک تھر ی کے اس فیچر کو “ہیلوسینیشن” کا نام دیا ہے ۔

ایلون مسک نےبتایا کہ گروک تھر ی سب سے پہلے ایکس کے پریمیم پلس ادا شدہ صارفین کو دستیاب ہو گا۔واضح رہے ایلون مسک کی کمپنی “ایکس اے آئی” نے اس سے قبل گروک 2 ماڈل بھی متعارف کرایا تھا، جو تصاویر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، اور بعد ازاں اسے تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ
  • کراچی، سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس کا چھاپہ، چھینی گئی کار برآمد
  • کراچی، سعدی ٹاؤن میں پولیس کا چھاپا، چھینی گئی کار برآمد
  • کراچی: ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن، بائیومیٹرک ڈیوائس سے چیکنگ
  • کراچی کا ماڈل تھانہ، جہاں جاتے ہی تھانے کے حوالے سے آپ کا روایتی تاثر بدل جائے
  • ایلون مسک کے اے آئی ماڈل نے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • دبئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے تیار: مکمل میچ لائن اپ
  • کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کو بتا دیا
  • ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری”لانچ کردیا