ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار، تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
View this post on InstagramA post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.
اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوہا منوا چکی ہیں۔ چار روز قبل برطانیہ میں ایک فلاحی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو وہ کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت میں کوئی پروجیکٹ میری سوچ کے مطابق ہوا تو پھر کام کرسکتی ہوں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر بالی ووڈ
پڑھیں:
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔
سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine)
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم ’سردار جی 2‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے ٹیلنٹ کے باعث بیحد مقبول ہیں اور مداح انہیں سوشل میڈیا پر باقائدگی سے فالو کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط پر؟
ہانیہ عامر نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ ایک مداح نے دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر بالی ووڈ سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ ہانیہ عامر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا بالکل! اگر پیشکش آتی ہے اور پراجیکٹ اچھا ہوا تو وہ ضرور کام کریں گی۔
اس سے قبل مانچسٹر میں منعقدہ تقریب میں ہانیہ عامرسے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی بالی ووڈ فلموں یا میوزک ویڈیوز میں کام کریں گی؟ انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’جب بھی یہ سوال پوچھا جاتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے یہ کرنا کچھ غلط ہے۔ لیکن یہ فن ہے، اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہوں، تو کیوں نہیں؟‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر