روسی صدر ولایمیر پوتن نے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟

سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو امریکا اور روسی فیڈریشن کے درمیان ریاض میں اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت کی میزبانی کی۔

اس میزبانی کے نتیجے میں ہوئی مثبت پیشرفت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق صدر پیوتن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف مذاکرات کی میزبانی پر بلکہ خادم حرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پیوتن روس روس امریکا مذاکرات روسی صدر روسی فیڈریشن ریاض سعودی عرب شاہ سلمان محمد بن سلمان مذاکرات ولی عہد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا روس امریکا مذاکرات روسی فیڈریشن ریاض سعودی عرب شاہ سلمان مذاکرات ولی عہد کی میزبانی شکریہ ادا

پڑھیں:

پاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

اسلام آباد:

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات و نشریات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکیومینٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ملاقات کی اور اس دوران صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سعودی وژن 2030 کی حمایت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام کانفرنس محض تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب وژن 2030کے اہداف سے آگے بڑھ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مثالی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، 2030 وژن کے تحت سعودی عرب ہر شعبے کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، پاکستان سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی اگلی ملاقات پاکستان میں ہوگی۔

سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کے ساتھ اطلاعات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زیلنسکی کا بیان ناقابل قبول ہے‘ روس امریکہ کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے.ترجمان کریملن
  • یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی سعودی عرب کا شکریہ
  • سعودی ولی عہد کوفون پر مذاکرات میں کردار پر شکریہ ادا کروں گا، پوتین
  • صدر ٹرمپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوگی، یوکرین کا مسئلہ حل کرنا روس کی ترجیح ہے، پیوٹن
  • پاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں مثالی کردار ادا کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ، روسی صدر
  • ریاض مذاکرات: امریکا اور روس نے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر اتفاق کرلیا
  • یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور روس کا مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر اتفاق
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ممکنہ ملاقات؟ اہم اشارہ سامنے آگیا