Jasarat News:
2025-02-21@12:34:43 GMT

پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رؤف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔

میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 73 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

ول ینگ کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125 رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.

4 اوورز پر 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی میچ میں

پڑھیں:

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر آل راؤنڈر نے خاموشی توڑ دی، سخت باتیں کر ڈالیں

کراچی:

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کی وجہ بتادی۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغاز نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے  شکست کو بھول بھارت کے خلاف  نئی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر بلے فخر زمان کے ان فٹ ہونے سے ہم پاور پلے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی پانے کے لیے ہمیں اپنے کھیل میں مستقل مزاجی لانے کی ضرورت ہے اور ہمیں لمبی اننگز کی عادت ڈالنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک میچ جیتنے اور دوسرا ہارنے کے سلسلے کو ختم کرنا پڑے گا، مڈل آرڈر میں ہمارے بولرز وکٹ  نہیں لے رہے  ہیں، اس پر بھی کام کی ضرورت ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ہم 270 سے 280 رنز تک محدود رکھنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ آخر میں ہماری بولنگ زیادہ بہتر نہ رہی جبکہ بیٹنگ میں اچھا آغاز نہ ملنے کے سبب ہدف تک نہ پہنچ سکے اور پوری اننگز میں ایک بھی اچھی پارٹنر شپ نہ بن سکی۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں جیسا کھیلنا چاہیے تھا ویسا کھیل پیش نہیں کرسکے، مجموعی طور پر ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی خراب رہی اور بہت ساری خامیاں سامنے آئیں جن کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حارث روف  100 فیصد فٹ تھے اسی لیے وہ میچ میں ٹیم کا حصہ بنے۔

 فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ خود کو بہتر آل رائونڈر ثابت کروں،  ہمیں بولنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانا ہوگی، آل رائونڈر خوش دل شاہ نے کہا کہ ایک مرحلے پر میچ میں واپس آگئے تھے، مگر ہم  لمبی اننگز کی کمی کے باعث اچھا فنش نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی آوازیں کسنے پر دکھ ہوتا ہے، میں ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہو ں،کبھی انفرادی اننگز نہیں کھیلی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ٹیم کو پاکستان سے بدترین شکست ہوگی، بھارتی مذہبی مہاکمبھ بابا کے بیان نے بھارت میں آگ لگادی
  • چیمپئنز ٹرافی:بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی تقریب، فضاؤں میں رنگ بکھر گئے، پاکستان پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا
  • کراچی : چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 60 رنز سے شکست
  • نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر آل راؤنڈر نے خاموشی توڑ دی، سخت باتیں کر ڈالیں
  • نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی، دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈسے شکست
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا