فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔،فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔البتہ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرسکیں۔

صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کرسکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے ہمیں اپ ٹو ڈیٹ لائیو ویڈیوز کا تجربہ فیس بک صارفین کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔البتہ کمپنی نے مزید وضاحت نہیں کی کہ اچانک ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویڈیوز کو جائے گا فیس بک

پڑھیں:

مریم نواز کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج

پیکا قانون کا کلہاڑا چلنے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔ مظفر گڑھ سے ایک اورگوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پرایف آئی اے سائبرکرائم نے 12گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 14 مقدمات درج کرلیے۔
  سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جعلی ویڈیوزسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
 پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کامران کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ صدرمیں پیمرا و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
 ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیضان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیراعلی پنجاب اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے خلاف جعلی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
 مقدمے کے مطابق فیک ویڈیوز بنا کر اور سوشل میڈیا پر لگا کر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
 دوسری جانب متنازع پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔
 گوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکے گیا، ملزمان پر سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا
  • ڈینٹل کالج کے طلباء کا مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان
  • فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی
  • مریم نواز کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج
  • باجوڑ: جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد
  • یوٹیوب شارٹس کا نیا انقلاب: اب AI بنائے گا آپ کی ویڈیوز!
  • گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف
  • مچھروں کا شکار کرنے پرنقد انعام کا اعلان
  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان اوپننگ کیوں نہیں کرسکیں گے؟