اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ۔ بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
اسلام آبادمیں کل سے درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں موسم قدرے سرد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے اسلام آباد میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے والی ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جب کہ شام کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کی سطح 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہے اور ہلکی ہوا شمال مغربی سمت سے 08 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ جبکہ آج بارش کا امکان 01% تک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب میں 19 سے 21 فروری 2025 تک جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا امکان ہے اسلام ا بارش کا

پڑھیں:

جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد اور  لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ رات گئے اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے  کچھ دنوں سے گرم موسم اب پھر سرد میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔  پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان اور سندھ میں بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
  • بلوچستان و سندھ پر 24 فروری سے بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
  • جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان
  • ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا
  • کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا
  • کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
  • کراچی: مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان