کراچی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 8 ہزار ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار، 110 سعودی ریال اور 2000 تنزانیہ شلنگ بھی برآمد ہوئے، 2عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشتر پارک نمائش کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاظم رضا کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار، 110 سعودی ریال اور 2000 تنزانیہ شلنگ بھی برآمد ہوئے، 2عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی برآمد ہوئے بھی برآمد کے ساتھ
پڑھیں:
قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
اسلام آباد:قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔
قتل کیس کی ناقص تفتیش پر جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہا کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔