چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو افتتاحی میچ میں ہی بدترین شکست کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شال 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے تھے۔میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 73 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔

چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔ول ینگ کے آوٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125 رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.

4 اوورز پر 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افتتاحی میچ میں

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔

کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ دو روزہ کنونشن سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خطاب کریں گے۔

ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج اوورسیز پاکستانی کنونشن کی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پبی میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے شکست دیدی
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
  • واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی