بلوچستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ژوب میں مقامی مدرسہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 77 سال کے باوجود بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ نہ ہوسکے۔ بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ پہلے رات کو راستے بند ہوتے تھے، اب دن کو بھی آمدورفت ناممکن ہے۔ اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئی ہے۔ ذمہ داری نہ مرکزی حکومت لیتی ہے نہ صوبائی حکومت اپنے آپ کو ان مسائل کی ذمہ دار ٹھراتی ہے۔ ایک طرف بدامنی کی آگ میں پورا صوبہ جل رہا ہے تو دوسری طرف بدعنوانی اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام تکلیف میں ہے۔ بے روزگار ی عروج پر ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ 77 سال کے باوجود بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ نہ ہوسکے۔ بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ بے روزگار نوجوان خفیہ تنظیموں کیلئے بہترین را میٹریل بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں مقامی مدرسہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پنجاب کے مزدوروں کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔ عوام حیران ہیں کہ صوبائی حکومت تعزیاتی، مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔ نہ قومی اسمبلی اور نہ ہی سینٹ میں بلوچستان میں قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کوئی کہنے، سننے والا ہے۔ بلوچستان میں لاشوں کا کاروبار عروج پر اور تجارت بند ہے۔ بدقسمتی سے سیکیورٹی اداروں و حکومت کی ناکامی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان میں ایک کلو آٹا مہنگا اور عوام کا خون سستا ہوا ہے۔ آٹھ سالہ مصور کاکڑ سو دنوں سے لاپتہ، عوام نے بہت احتجاج کیا، حکومت نے دس دنوں میں برآمد کرنے کے وعدے تو کئے مگر وعدوں کے باوجود بازیاب نہیں کیا۔ حکومت عوام کے مسائل حل، امن دیں یا گھر چلی جائے۔ حکمران طبقہ مراعات لینے مراعات میں اضافہ کرنے میں تو فعال و سرگرم ہیں، مگر مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان میں سراج الحق بے روزگار
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا: عطا تارڑ
منسک(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان اور بیلا روس میں کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیلا روس میں روزگار کے دروازے کھلے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار دینے کی بات کی، پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو مہیا ہیں۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2015ءمیں رکھا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
مزید :