وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور سندھ حکومت صوفی روایتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زائرین کی خدمت، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سندھ اور پاکستان کو ہمیشہ سرسبز، شاد اور آباد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور ولیوں کی سرزمین ہے اور حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ امن اور روحانی روشنی کا مرکز ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام محبت، امن اور رواداری پر مبنی ہے اور سندھ حکومت صوفی روایتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زائرین کی خدمت، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ریاض شاہ شیرازی، ذوالفقار علی شاہ، مکیش کمار چاولہ اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کی ترقی کے عزم کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے کاروباری ماحول پر اعتماد ظاہر کیا ہے، جو ایک مثبت علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی، اور ان کی حمایت پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔