چیمپئنز ٹرافی؛ پاور پلے میں پاکستان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاور پلے (ابتدائی 10 اوورز) میں 22 رنز بنا کر اپنی سرزمین پر کم ترین اسکور بنا نے کا ریکارڈ بنا لیا۔
ایک روزہ فارمیٹ میں اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف فیلڈر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔اس دوران افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنا سکی۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 19 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن وہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان کا اس فارمیٹ میں تمام وینیوز کے اعتبار سے پاور پلےکے اندر سب سے کم اسکور نو رنز ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونڈِن میں 2018 میں بنایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔
پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔
مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔
یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔ یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔
دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان نثار نے تقریباً 3 ارب اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے 5 ارب ویوز حاصل کیے۔
خیال رہے کہ اداکار وہاج علی کے ڈراموں نے بھی مجموعی طور پر 4 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا ہے چکے ہیں لیکن کسی ایک اداکار کے دو ڈراموں کا الگ الگ 2 ارب ویوز حاصل کرنا دانش تیمور ہی کا خاصہ ہے۔
دانش تیمور کے کیریئر کا آغاز 2005 میں ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا اور پھر ’’ڈریکولا‘‘ نے بھی کامیابی حاصل کی۔
ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں مگر ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔