خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 مبینہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے، دیگر تین دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔حکومتی اعلامہ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقوں سے ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے سروں کی قیمت
پڑھیں:
کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکردی۔
کے پی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کاظم ولد گل بادشاہ کے سر کی قیمت 100 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح دیگر ملزمان کے سر کی قیمت 80 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔