امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں روس جنگ کا سارا ملبہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈال دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین سال قبل شروع ہونے والی جنگ کی مکمل ذمہ داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے جو کچھ کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس سے مشکلات بڑھیں اور جنگ کا آغاز ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے وقت اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ چھڑتی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں سمجھوتا کراتا جو یوکرین کو تقریبا تمام اراضی پیش کر دیتا کسی ہلاکت یا بغیر کسی شہر کے تباہ ہوئے کیوں کہ میں امن چاہتا ہوں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولودیمیر زیلنسکی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔یوکرین میں نئے صدارتی انتخابات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ روس کا بھی اصرار رہا ہے کہ یوکرین کے صدر کی مدت مئی میں ختم ہوچکی ہے لہذا اب ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔

جس کے جواب میں یوکرین کا کہنا تھا کہ موجودہ مارش لاء کے تحت ولودیمیر زیلنسکی کے اختیارات ابھی تک برقرار ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کا

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی نہیں آنے والا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوتے رہنے والے جو بائیڈن نے یورپ سے برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟ کیوں کہ یہ جنگ ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپر سے زیلنسکی یہ کہتے ہیں کہ امریکا نے یوکرین کو جو رقم بھیجی اس میں سے آدھی غائب ہو گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واحد کام جو زیلنسکی کو آتا تھا وہ تھا جو بائیڈن کو بانسری کی طرح بجانا، زیلنسکی کو اب تیزی سے کام کرنا ہوگا ورنہ ان کا ملک باقی نہیں بچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے زیلنسکی کو نااہل اور انتخاب کے بغیرمسلط آمر قرار دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا
  • امریکی صدر کا آٹو انڈسٹری پر 25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان
  • صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کو روسی جھوٹ کا قیدی قرار دے دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کیلئے یوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا
  • امریکی صدرنے یوکرینی صدرکو غیرمقبول قراردیدیا
  • امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو غیرمقبول قرار دیدیا
  • یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • یوکرینی صدر کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ