جنین مین صیہونی جارحیت کو ایک ماہ مکمل، 27 شہید، ہزاروں جبری بے گھر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
شہر کے محلوں اور گلیوں اور کیمپ میں شہریوں کے گھروں، املاک اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی روز کا معمول بن چکا ہے۔ دوسری طرف قابض فوج بلڈوزر اور فیول ٹینکروں کے ساتھ کیمپ کے داخلی راستوں اور اطراف میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے جنین قصبے پر صیہونی فوج کی جارحیت کو ایک ماہ ہو گیا اس دوران اسرائیلی بربریت میں 27 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو جبری بے گھر کر دیا گیا ہے، گھروں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے محلوں اور گلیوں اور کیمپ میں شہریوں کے گھروں، املاک اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی روز کا معمول بن چکا ہے۔ دوسری طرف قابض فوج بلڈوزر اور فیول ٹینکروں کے ساتھ کیمپ کے داخلی راستوں اور اطراف میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز قابض فوج کے لیے چھوٹے شیلٹرزکے علاوہ پانی کے بڑے ٹینک لائے۔ قابض بلڈوزروں نے تباہی اور مسماری کا کام جاری رکھا اور جنین کیمپ کے متعدد محلوں میں سڑکیں کھودنے اور انہیں اکھاڑ پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر سے دو بچوں اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے یحییٰ عیاش گول چکر کے قریب سے دو بچوں کو گرفتار کیا جبکہ دو نوجوانوں کو قبل ازیں جنین شہر سے گرفتار کیا گیا۔ جنین کے میئر محمد جرار نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاتھا کہ قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے اطراف میں انددھا دھند بمباری، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور گھروں کونذرآتش کرنے اور انہیں مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ایک ماہ سے جاری جارحیت کے بعد جنین کیمپ زیادہ تر مکینوں سے خالی ہو چکا ہے، کیونکہ قابض فوج جنین کیمپ کے مکینوں کے لیے ایسے حالات پیدا کررہی ہے تاکہ ان کی واپسی کو روکا جا سکے۔ جنین کیمپ میڈیا کمیٹی کے مطابق قابض فوج نے جنین کیمپ میں تقریباً 3000 خاندانوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا، ان کے گھروں اور املاک کو تباہ کرنے کے علاوہ قابض فوجیوں نے متعدد گھروں کو جلا دیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوابشاہ میں کاکاپوٹا میں مفت موبائل طبی کیمپ کا قیام
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)الخدمت ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل نواب شاہ کے علاقے کاکا پوٹا میں فری موبائل میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کا دورہ نائب امیرجماعت اسلامی ڈسٹرکٹ شہیدبینظیرآباد سرور احمد قریشی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع شہیدبینظیرآباد نے کیا فری موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا مختلف اقسام کے ٹیسٹ اور بعد ازاں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کے سفر میں نمایاں نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سے ڈسٹرکٹ کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور الخدمت یہ سب کام اللہ کی مدد اور ڈسٹرکٹ کے صاحب حیثیت افراد کی مالی معاونت کے بدولت ہی کر پاتی ہے۔ صدر الخدمت محمد سلمان رؤف نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں دو وقت کی روٹی کئی خاندان کو میسر نہیں وہاں موبائل میڈیکل کیمپ ایک نعمت سے کم نہیں، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کیمپ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور موبائل یونٹ کے ڈاکٹر، اسٹاف اور ولنٹیرز خاص کر شعبہ ہیلتھ کے انچارج ڈاکٹر محمد ماہ رخ کے کام کو سراہا اور کہا کہ ان شاء اللہ الخدمت بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرتی رہے گی۔ قبل ازیں باندھی اور دوڑ میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں سے سیکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا ان کیمپوں کا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر طارق جاوید آرائیں اور حاجی خیر الدین قریشی نے وزٹ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کوسراہا۔