وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو خوش خبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر سالانہ ریونیو ہدف پورا کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیو درست سمت کی جانب گامزن ہے، آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران برآمدات 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب تک لے جانا چاہتے ہیں۔
وزیرخزانہ نے چینی مارکیٹ میں جلد پانڈا بانڈ جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کاہ کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اورشرح سودمیں کمی کیلیے اہم فیصلے کیے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح وبہبود کوترجیح دے رہے ہیں۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کررہے ہیں، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، وزیراعظم شہبازشریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم حمایت میں اپنا ویڈیو جاری کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں: