سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ہے جو 30 منٹ تک جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔
انہوں نے کہاکہ یہ ملاقات جیل مینوئل کے مطابق کرائی گئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات ہوئی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی عدالت عالیہ میں درخواست دائر ہے۔
یہ بھی پڑھیں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں 27 فروری کو عدالت طلب کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی پی ٹی آئی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات وی نیوز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بی بی کی ملاقات
پڑھیں:
جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، بشریٰ بی بی کو مکمل طور پر اکیلے رکھا گیا ہے تاکہ انکا بریک ڈاؤن ہو اور یہ مجھ سے ڈیل کر سکیں لیکن میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہورہا کیا سابق وزیراعظم کے ساتھ یہ ہونا چاہیئے ؟ ہم پوچھتے ہیں who are you؟ ہم 20 منٹ عمران خان کے ساتھ رہے لیکن بشریٰ بی بی کو نہیں لایا گیا تو ہم نے جیل میں احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اگر بشریٰ بی بی کو نہ لایا گیا تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، اس پر انہوں نے ہمیں دھمکی لگائی کہ اگر آپ نے احتجاج بند نہ کیا تو آپ کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگ جائے گی۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی ناکے لگا دیئے گئے، پولیس نے سرچ آپریشن کے باعث اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا، اس دوران علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو تلاشی کے بعد ہی جانے کی اجازت دی گئی۔