چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 2کھلاڑی آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے 10اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 22رنز بنا لیے۔قومی بلے باز سعود شکیل 6 اور کپتان رضوان صرف 3 رنز بان کر آؤٹ ہو گئے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ ابتدائی اوورز میں73 رنز پر 3وکٹوں کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ڈیون کونوے10 رنز، ڈیرل مچل 10 رنز اور کین ولیمسن صرف ایک رن اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے۔
بعد ازاں ول یانگ اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کے لیے118 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ول یانگ نے 107 رنز کی شاندار سنچری بنائی جب کہ ٹام لیتھم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ول یانگ کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے مل کر 125 رنز کی شراکت داری کی، جس نے نیوزی لینڈ کو 320 رنز تک پہنچانے میں مدد دی۔ گلین فلپس نے 61 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔ حارث رؤف نے 83 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ نے 63 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ ابرار احمد نے 47 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز اپنایا لیکن خود کو سنبھال نہیں سکے اور 10 اوورز میں 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے اور ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف فتح کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے اور بڑا ہدف رکھنے کی کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے میں پاکستان
پڑھیں:
دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
پاکستانی ڈرامے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا کی موجودگی نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے یوٹیوب پر روزانہ لاکھوں صارفین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں اور کئی ڈرامے تو اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں ان سب میں سب سے نمایاں نام اداکار دانش تیمور کا ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر آٹھ ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے یہ اعزاز تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کو حاصل نہیں ہو سکا دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈراموں میں شامل جان نثار نے تقریباً تین ارب جبکہ کیسی تیری خود غرضی نے پانچ ارب ویوز حاصل کیے ہیں یہ دونوں ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اردو ڈرامہ دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اگرچہ اداکار وہاج علی کے ڈرامے بھی چار ارب مجموعی ویوز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں مگر دانش تیمور وہ واحد اداکار ہیں جن کے دو الگ الگ ڈرامے یوٹیوب پر دو دو ارب سے زیادہ ویوز حاصل کر چکے ہیں دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا آغاز دو ہزار پانچ میں ڈرامہ دو سال بعد سے کیا تھا بعد ازاں ان کا ڈرامہ ڈریکولا بھی مقبول ہوا ان کے دیگر کامیاب ڈراموں میں رہائی اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے دیوانگی اور عشق شامل ہیں مگر جان نثار اور کیسی تیری خود غرضی نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے