امریکی شخص نے 8882 مختلف اینٹوں کا ذخیرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟
مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور اس کی مقابلے میں پیش کردیا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز مل گیا۔
رینکیمیئر جب گھر واپس پہنچے تو وہ اینٹوں کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے پر آفیشل تصدیق اور سرٹیفکیٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں شہر واپس آیا اور یہ ایک بڑا سرپرائز تھا اور میں یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوں۔
رینکیمیئر وہ اینٹیں 40 سالوں سے اکٹھا کر رہا ہیں۔ اس ذخیرے میں 100عیسوی صدی کی ایک رومن اینٹ بھی شامل ہے تاہم زیادہ تر گزشتہ چند سو سال پرانی ہیں۔
مزید پڑھیے: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ان کی پسندیدہ اینٹوں میں سے ایک فٹ پاتھ کی وہ اینٹ ہے جو واشنگٹن میں اس جگہ لگی ہوئی تھی جہاں اب پینٹاگون کھڑا ہے۔
رینکیمیئر نے کہا کہ اینٹیں ایک تاریخ رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں بیحد پسند ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینٹوں کا ذخیرہ قدیم اینٹیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینٹوں کا ذخیرہ قدیم اینٹیں گنیز بک ا ف ورلڈ ریکارڈ ورلڈ ریکارڈ اینٹوں کا
پڑھیں:
واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دنیا سروس ڈاؤن صارفین کو مشکلات واٹس ایپ وی نیوز