آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو  شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔

جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، کور کمانڈر کراچی مہمان خصوصی

52 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر  مکالمے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے۔

چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیر داخلہ ایویٹ کوپر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد  تھی۔

متعلقہ مضامین

  • میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائیجیریا کا سرکاری دورہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
  • فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
  • چینی صدر ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ