دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دورہ برطانیہ آرمی چیف
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، عطا تارڑ
ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہےکہ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست زوال کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی پاکستان کی ساکھ کو متاثرکرنےکی مذموم کوششیں ناکام ہوگی۔