Express News:
2025-02-21@06:53:56 GMT

کارگل میں بھارتی فوج کے 2 افسر دھماکے میں ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے اصل سبب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

بھارتی فوج کے شعبے فائر اینڈ فیوری کور نے بیان میں کہا کہ دونوں آفیسرز نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج

پڑھیں:

شوپیاں، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے پنگلش میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کرناٹک: ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹرک بے قابو، 1 شخص ہلاک
  • سری لنکا میں ہاتھی پٹڑی پر مسافر ٹرین ٹکرا گئے، 6 ہلاک
  • گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک
  • امریکا میں پھر طیارہ حادثہ، 2 چھوٹے جہاز ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک
  • شوپیاں، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • کارگل : حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسرہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے
  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک
  • قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور ہلاک