بریڈ فورڈ : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان کا اصل کمال یہ دیکھیں کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے باوجود آج کسی میں اتنی جرآت نہیں کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی ایک انچ زمین بھی لے سکے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی سفیر ہیں.

دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برٹش آرمی کے گیریژنز فیلڈ کا دورہ

سٹی42:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ، برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو  اس موقع پر برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش مشاہدہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برٹش آرمی کے گیریژنز فیلڈ کا دورہ
  • آرمی چیف کی وجہ سے دشمن کو 1 انچ ٹکڑے پر بھی قبضے کی ہمت نہیں، گورنر سندھ
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اہم ترین دورہ برطانیہ، کیا مصروفیات ہوں گی؟
  • کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے اور گورنر ہاوس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ
  • سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ
  • ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے: گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کراچی میں شرپسند عناصر کے حق میں بول پڑے