اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لسٹ والے لوگ ہی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہیے اور دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ کو ساتھ دینا ہے۔
امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
مزید :