ایران میں 4 پاکستانی بازیاب، انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ایران میں کارروائی کر کے 4پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔
پاکستان کے سفارتخانے نے حکومت ایران کے تعاون سے 4 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا۔ سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بازیاب پاکستانی شہری قانونی طریقے سے ایران آئے تھے۔
بازیاب پاکستانیوں میں غلام مصطفیٰ تبسم، محمدسہیل، محمدارسلان، محمد خرم شامل ہیں۔
سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز نے اغوا کیا، تشدد کیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستانی سفارتخانے اور حکومت ایران کی بروقت کارروائی سے شہری بازیاب ہوئے ایرانی حکومت کی کارروائی میں انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے پاکستان ناگہانی صورتحال میں فوری سفارتخانے سے رابطہ کریں ایران آنے والے پاکستانی انسانی اسمگلرز سے محتاط رہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلرز
پڑھیں:
گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے ترکیہ کے ویزے کے لیے جعلی دستاویز استعمال کیں جس پر ترکیہ کی ایمبیسی نے ملزم سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ سے ملزم ناصر نے یونان بھجوانے کے لیے شہری سے 27 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج تھے۔