معاشی استحکام فرد واحد نہیں پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کے لیے پُرعزم ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے تجاویز بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ صنعت، زراعت، آئی ٹی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، ملک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی بہتری اور دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی سے آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے کونسل ارکان کی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، مقامی صنعت کو اس قابل بنائیں گے کہ ہماری برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، ملک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی بہتری اور دوردراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی سے آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے، آج کی تعمیری گفتگو کو قابل عمل منصوبے میں تبدیل کرنا ہے۔
شرکا نے اس بات کا اعتراف کیاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، قیمتوں میں استحکام سے پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی معاشی ٹیم نے تمام اندازوں اور تجزیوں کو غلط ثابت کیا، پہلی مرتبہ ہے کہ عالمی معاشی ادارے، کاروباری برادری اور سرمایہ کار حکومتی ایکشن پلان کے یک زبان ہو کر معترف ہیں۔
شرکا نے کہاکہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادارہ جاتی اصلاحات پر سنجیدگی سے عملدرآمد یقینی بنارہی ہے، ملک کے وزیراعظم کی کاروباری برادری اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے باقاعدگی سے مشاورت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے تمام بڑے شعبوں میں ترقی حکومت کے ٹیکس نظام کی بہتری، ضابطوں میں آسانی اور کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے اقدامات سے ممکن ہوئی، تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ حکومتی معاشی ٹیم تک کاروباری برادری کی رسائی آسان اور باقاعدگی سے مشاورت ہو رہی ہے، ملکی صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے، برآمدات میں ایک ماہ میں خاطر خواہ اضافہ اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے، اسمگلنگ کی روک تھام سے برآمدات میں اضافہ ہوا جو خوش آئند امر ہے۔
اجلاس میں شرکا نے وزیراعظم کو مختلف شعبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو کونسل ممبران سے مل کر تجاویز کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم، وزیراعظم نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا افتتاح کردیا
اجلاس میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زید بشیر اور سلمان احمد کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر، جام کمال خان، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقتصادی مشاورتی کونسل شہباز شریف معاشی استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقتصادی مشاورتی کونسل شہباز شریف معاشی استحکام وزیراعظم پاکستان وی نیوز کے حوالے سے شہباز شریف اجلاس میں میں اضافہ نے کہاکہ ملک میں کے لیے
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
اسد ملک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ بیلا روس اچھا رہا، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کے لیے بیلا روس بھیجوائیں گے، بیلا روس کی زراعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں، بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، اس شعبے میں بھی انشاء اللہ تعاون بڑھائیں گے، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے لیے بیلاروس سے ہماری مفاہمت ہوئی ہے جو ہم انشاء اللہ بالکل میرٹ پر بھیجیں گے۔
امریکا جوابی ٹیرف کو مکمل طورپر منسوخ کرکے باہمی احترام کے راستے پر آئے، چین
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ جو تھی وہ بھی پاکستان اسپیڈ تھی جو اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے، میاں محمد نواز شریف کی ہی قیادت میں ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں، ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کہ طرف تیزی سے بڑھتا ہوا پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اجتماعی کاوشوں اور پوری قوم کی دعاؤں سے شبانہ روز محنت کر کے یہ منزل انشاء اللہ حاصل کریں گے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ایک ہمسایہ برادر ملک ہے۔ہمیں ہمسائے کے طور پر ہمیشہ رہنا ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اچھے ہمسائے کے طور پر رہیں یا تنازعات پیدا کریں۔
سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو ہم نے متعدد بار یہ پیغام دیا ہے کہ دوحہ معاہدے کے مطابق وہ کسی طور پر بھی افغانستان کی سر زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، لیکن بد قسمتی سے ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ کرتی ہیں اور پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو انہوں نے شہید کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں یہ قربانیاں جو پاکستان کے عوام، افواج پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دے رہے ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی، افغانستان کو میرا ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ فی الفور ان دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے اور اپنی دھرتی کو ان کے ہاتھوں استعمال ہونے کی قطعاً اجازت نہ دے۔
سندر ؛ مرغیوں والے مزدے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ؛ ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت 2 زخمی
شہباز شریف نے کہا کہ آج اوورسیز کنویشن کا آغاز ہو چکا ہے اور الحمدللہ یہ بہت بڑا، تاریخی کنوینشن ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے گھر پاکستان میں تشریف لا رہے ہیں، دن رات محنت کر کے اوورسیز پاکستانی، پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں اور ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اوورسیز پاکستانیوں کی بھجوائی گئی ترسیلات زر میں کافی اضافہ ہوا ہے، کنونشن ان سے بات چیت کرنے کا بہت شاندار موقع ہے، کنوینشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے اور ان پر جس قدر ہو سکا تیزی سے عمل کریں گے۔
اسرائیل جنگ ہار چکا ہے ؟