بھارتی بحریہ : دورانِ پرواز ریفیولنگ کے لیے 600 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بھارتی بحریہ کے طیاروں کے لیے پرواز کے دوران ریفیولنگ کی سہولت کا معیار بلند کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے 60 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ کی منظوری دی ہے۔ اس اضافی بجٹ سے بھارتی بحریہ کے لیے 26 رافیل طیارے خریدے جائیں گے جو پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کے عمل کو بہتر بنائیں گے۔
سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھارتی بحریہ فرانس سے 26 جدید ترین رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے گی۔ یہ طیارے آئی این ایس وکرمادِتیہ اور دیگر طیارہ بردار جہازوں پر موجود طیاروں کی ریفیولنگ کے ساتھ ساتھ مڈ ایئر ریفیولنگ کی صلاحیت کو بھی قابلِ رشک حد تک بہتر بنائیں گے۔
بھارتی بحریہ میں موجود 36 میں سے 10 رافیل طیاروں کو اب پرواز کے دوران بھی ایندھن فراہم کرنا ممکن ہوسکے گا۔ اس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا گراف بلند ہوگا۔
فرانسیسی طیارہ بردار ادارہ رافیل طیارے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سوفٹ ویئر اپ ڈیٹنگ بھی کرے گا تاکہ دفاعی صلاحیتیں بہتر بنائی جاسکیں۔ بھارتی بحریہ کناروں سے بہت دور گہرے سمندروں میں طیارہ بردار جہازوں سے آپریشنز کی صلاحیت کا گراف بلند کرنے کی تگ و دَو کر رہی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بھارتی بحریہ کے لیے
پڑھیں:
270 کلو وزن گردن پر گرنے سے بھارتی خاتون ایتھلیٹ ہلاک
بھارت کی ریاست راجستھان میں نوجوان خاتون ایتھلیٹ ٹریننگ کے دوران 270 کلو وزن گردن پر گرنے سے ہلاک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی موت جِم میں ٹریننگ کے دوران ہوئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق نوجوان خاتون کھلاڑی کی موت وزن اٹھاتے ہوئے گردن ٹوٹنے سے ہوئی۔
حادثے کے فوراً بعد یشتیکا اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جِم میں ٹرینر بھی موجود تھا جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں، اہلِ خانہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کو لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔