وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے.میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے. ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے. ہم نے کچھ نہیں مانگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے.

عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی. الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے. الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم 20 سے 35 روپے تک رکھا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 17 ہزار مسافروں کوروزانہ کی سطح پر سہولت میسر آئے گی.طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بس کا مفت کارڈ ملے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں. گرین اور کلین پنجاب منصوبہ آج حقیقت بن چکا، ٹریفک کے دھویں سے بچے بڑے سب بیمار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے. میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے. ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے. ہم نے کچھ نہیں مانگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے ہمیشہ نواز شریف نے نکالا. اپنی چھت اسکیم کے تحت گھر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کون ہے. جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا. فرحت شہزادی اور بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس میں رشوت وصول کرتی تھیں. ہم نے دیکھا ہے کہ رشوت اور سفارش کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست میں اختلائے رائے ہو سکتا ہے. تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات ہو سکتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ جس نےملک کو نقصان پہنچایا اسے معاف نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 24 ہزار دیہات میں صفائی کا مربوط نظام نہیں تھا.”ستھرا پنجاب“ پروگرام ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے. اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کو چمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کئی سالوں کے بعد پاکستان میں چیمپئننز ٹرافی شروع ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔بلوچستان کی طالبات کے وفد نے پنجاب میں جاری پروگرام اور پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بلاشبہ باقی صوبوں سے ہر شعبہ میں آگے ہے. پنجاب میں ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر شعبے دوسروں صوبوں سے بتدریج بہتر ہیں۔ایکسپو سینٹر میں الیکٹرو بس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی سال میں 5 سال کے منصوبے اور پروگرام شروع کیے. سرکاری کینسر اسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 27 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی. پنجاب میں چلنے والی بسیں ماحول دوست ہیں. 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت میں بدل گیا. خصوصی افراد کو بسوں کا کارڈ مفت ملے گا، الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35روپے تک کا ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ کسی نے خواتین کو ہراساں کیا تو پکڑا جائے گا. پاکستان کے ہربڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے. میں نے ایک بھی پروجیکٹ شہباز شریف سے نہیں مانگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں شہباز شریف رہے ہیں بسوں کا کے لیے

پڑھیں:

صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وازیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ دیکھے جن کے پرسنل بزنس چل رہے تھے، گوگی پنکی دور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بزنس کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے گرین بس میں سفر کیا، گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت بن گیا، 27 بسیں پنجاب آچکی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، 500 بسیں بی جلد پنجاب پہنچ جائیں گی، گرین بس میں سفر کیا تو راستے میں ستھرا پنجاب کے لوگ صفائی کرتے نظر آئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آجائے گی۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ فساد کے حوالے سے آپ کے ذہن میں پہلا نام کس کا آتا ہے، کون ہے جس نے روضہ رسول ﷺ پر گالی گلوچ کرائی سب کو پتا ہے۔ بدتہذیبی، بدتمیزی کا کلچر کس نے ایجاد کیا جواب سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک پر حملہ آور ہونے کا بدنما دھبہ بھی ان کے ماتھے پر لگا ہے، کبھی ایسی صوبائی حکومت نہیں دیکھی جو لشکر لے کر دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی بھی میرا ہے، اگر یہ صوبے میرے نہ ہو میں پاکستانی کہلانے کی حقدار نہیں۔
مزیدپڑھیں:صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے ایک سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں مقابلہ کریں‘عظمی بخاری
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • لاہور :الیکٹرک بسوں کا آغازکرایہ 20 روپے ہو گا ‘ مریم نواز
  • کون ہے جس نے فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
  • عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید
  • خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز