راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔  

رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماتلی،خاتون کوقتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور کو ملزم کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کردیے تھے۔کڑیو گھنور پولیس نے زخمی خاتون کے شوہر بھورو گواریو کی مدعیت میں ملزم راجو کولھی کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے جنسی تعلقات نہ رکھنے پر اس پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی اور انچارج ڈی آئی سی سب انسپکٹر محمد عارف جروار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے 35 سالہ خاتون چمپا پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم راجو کولھی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی،خاتون کوقتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتار
  • باجوڑ: جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد
  • 4 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ، ملزم کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • بھارت؛ 7 ماہ کی بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت
  • راولپنڈی: 12 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا
  • راولپنڈی: 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا
  • لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار
  • صفائی کے بہانے کمرے میں بلاکر ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار