پانی کی بوتل پر موجود رنگ برنگے ڈھکن کس خاص وجہ سے استعمال ہوتے ہیں؟کس رنگ کا مطلب کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آپ نے اکثر پانی کی بوتلیں خریدی ہوں گی لیکن ان کے رنگ برنگی ڈھکنوں پر کبھی غور نہیں کیا ہوگا کہ وہ کیوں مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں۔بوتلوں پر موجود یہ رنگین ڈھکن اچھے تو لگتے ہیں لیکن یہ بوتلوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ کسی خاص وجہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
پانی کی بوتل پر آپ نے صرف ہلکے نیلے رنگ کا ہی ڈھکن دیکھا ہوگا جس کا مطلب ہے یہ نیلا رنگ صرف پینے کا پانی (منرل واٹر) کیلئے ہی استعمال ہوا ہے۔اگر کسی بوتل پر ہرے رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے بوتل میں موجود پانی میں کوئی فلیور شامل کیا گیا ہے۔
اگر پانی کی بوتل پر سفید رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کو مشین کے ذریعے صاف کیا گیا ہے اور اگر بوتل کا ڈھکن کالا ہے تو پانی الکلائن ہے، یہ پانی عام پانی کی بوتلوں سے زیادہ مہنگا اور صحت کے لیے بہتر ہے۔اگر پانی کی بوتل پر پیلے رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس کی آمیزش ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا مطلب ہے رنگ کا
پڑھیں:
کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔