پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر جناب احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں وزیراعظم نے بحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں.
واضح رہے کہ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بحرین کے
پڑھیں:
پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ون ونڈو پلیٹ فارم پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہم پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس پارٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔