UrduPoint:
2025-04-15@13:49:08 GMT

بنگلہ دیشں: شیخ حسینہ مخالف طلبا گروپوں میں تصادم، 150 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

بنگلہ دیشں: شیخ حسینہ مخالف طلبا گروپوں میں تصادم، 150 زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں گزشتہ سال وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبا گروپوں کے درمیان ایک یونیورسٹی کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ اس جھگڑے کو سابقہ حکومت مخالف ان طلبا کے درمیان سنگین اختلاف کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ جھڑپیں منگل کی سہ پہر اس وقت شروع ہوئیں، جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے یوتھ ونگ نے ملک کے جنوب مغرب میں کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کی رکنیت سازی کی کوشش کی۔

اس پیشرفت کے بعد بی این پی کے اسٹوڈنٹس ونگ اور ''امتیازی سلوک کے خلاف طلباء‘‘ نامی اس احتجاجی گروپ کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں، جن کی قیادت میں بغاوت نے گزشتہ اگست میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم از کم پچاس افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ''صورتحال اب قابو میں ہے، اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘کمیونیکیشن کے طالب علم جاہد الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہسپتال میں داخل کرائے گئے طلبا کو اینٹیں لگنے اور ''تیز دھار ہتھیاروں‘‘ سے زخم آئے ہیں اور تقریباً 100 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اس تشدد کی فوٹیج میں حریف گروپوں کو پتھراؤ کرتے ہوئے اور چاقو کے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں گروپوں نے تشدد شروع کرنے کا الزام ایک دوسرے پر لگایا۔ بی این پی کے طلبہ ونگ کے سربراہ ناصر الدین ناصر نے جماعت اسلامی کے ارکان پر تصادم کے حالات پیدا کے لیے اشتعال انگیزی کا الزام لگایا۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ جماعت کے کارکنوں نے ''یہ غیر ضروری تصادم شروع کیا۔‘‘ ایک مقامی طالب علم عبید اللہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ بی این پی نےکیمپس میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں جماعت کی''کوئی موجودگی‘‘نہیں تھی۔

اس واقعے نے ملک کے دیگر مقامات پر طلبہ میں غم و غصے کو جنم دیا اور بی این پی کے یوتھ ونگ کی مذمت کے لیے منگل کی رات دیر گئے ڈھاکہ یونیورسٹی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی موجودہ نگراں انتظامیہ کی نگرانی میں اگلے سال کے وسط تک ہونے والے نئے انتخابات میں بی این پی کی وسیع پیمانے پر کامیابی کی توقع ہے۔ اس دوران طالب علم رہنماشیخ حسینہ کی جگہ ایک پائیدار سیاسی قوت بننے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ش ر⁄ ع ا (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی این پی

پڑھیں:

سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، دور دراز علاقہ ہے، تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد اور بیٹا نعیم شامل ہیں جبکہ جعفر، دانش اور نثار بھی قتل کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے
  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے دیا
  • نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • بنگلہ دیش: حسینہ واجد کی بھانجی، سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کا اسرائیل سے جڑا فیصلہ ختم کردیا
  • سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل