عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو وزیراعلیٰ مریم نواز فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے، مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی ، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک امریکہ پاٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ’’ ون ونڈو‘‘پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔