چین نے ہمیشہ متعلقہ ممالک کے غیر قانونی قبضہ کیے گئے جزائر اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مخالفت کی ہے،چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چین نے ہمیشہ متعلقہ ممالک کے غیر قانونی قبضہ کیے گئے جزائر اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مخالفت کی ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ چین نے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ جزائر نانشا میں واقع بائی ریف چین کی سرزمین ہے لیکن 1980 کی دہائی سے یہ علاقہ ویتنام کے قبضے میں ہے۔
چین کے قدرتی وسائل کی وزارت کی ایک تحقیق کے مطابق، ویتنام نے بائی ریف کے علاقےکو 10 گنا بڑھا دیا ہے۔ اسی دوران ویتنام نے 299 میٹر چوڑی ایک آبی گزرگاہ بھی تیا رکی ہے جو بائی ریف کے مغربی سرے پر واقع ہے اور اس کی چوڑائی بحری جہازوں جیسے بڑے جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے لیے کافی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا چین کے لیے بائی ریف پر کنٹرول کرنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں ۔
بدھ کے روزاس سوال کے جوا ب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ جزائر نانشا چین کی موروثی سرزمین ہے اور بائی ریف نانشا جزائر کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ متعلہ ممالک کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے جزائر اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مخالفت کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ چین نے ہمیشہ بائی ریف
پڑھیں:
چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور “چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال” بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان فائدہ مند تعاون اور باہمی جیت کا ایک نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کو بیرونی حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا جواب چین ویتنام دوستی اور تعاون کے استحکام اور
سوشلسٹ نظام کی برتری کے ساتھ دینا چاہئے اور چین ویتنام ہم نصیب معاشر ے کو آگے بڑھانا چاہئے۔ ہم دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور “دو راہداریاں اور ایک سرکل” فریم ورک ڈاکنگ اور تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔ ہم رواں برس چین-ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کے لئے متعدد اہم سرگرمیوں کا انعقادکریں گے تاکہ عوام کے دلوں میں چین ویتنام دوستی کی مزید گہری جڑیں پیدا کی جا سکیں۔
اس موقع پر لونگ کونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے ویتنام کےاس تاریخی دورے کے دوران جنرل سکریٹری تولام کے ساتھ ویتنام چین جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے پر وسیع اتفاق رائے حاصل کیا جس سے ویتنام اور چین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں بہت اضافہ ہوا اور ویتنام چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی۔
ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، اور تمام بیرونی قوتوں کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔