پشاور:

کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات وزیراعلی کو دیے ہیں، یہ قانون سازی غیرآئینی طور پر لائی گئی ہے، یہ قانون سازی منی بل کے ذریعے کی گئی ہے۔

وکیل کے مطابق گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اس کا کام یونیورسٹیز کو غیر سیاسی رکھنا ہے، وزیراعلی کو اختیارات دینے سے یونیورسٹیز کے معاملات سیاست کی نذر ہوجائیں گے، یہ ترامیم غیرقانونی ہیں عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے اختیارات درخواست پر

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی  قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی

لاہور:

ہائی کورٹ نے  نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔

جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ مضامین

  • ججزکا تبادلہ ،‘آرٹیکل 200صدر کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا: اسلامآباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی سپریم کورٹ میں درخواست
  • ڈاکٹر امجد علی کیخلاف نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • یوکرین برائے فروخت نہیں،امریکہ کومعدنیات دینے سے انکار، : صدر زیلینسکی کا ٹرمپ کو جواب
  • چیف جسٹس ڈوگرکاالقادر یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار
  • پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے اور گورنر ہاوس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ
  • وزیراعظم، وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
  • لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی  قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی
  • عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں،امید کی گھنٹی بجائیں وعدہ ہے جواب دوں گا ، گورنر سندھ