چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے سے قبل جے شاہ نے ایکس پر کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے قبل ایکس پر پیغام جاری کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے پہلے انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ اس شاندار ون ڈے کرکٹ ٹورنمنٹ سے محظوظ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ اس میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اس موقع پر فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ICC jay shah آئی سی سی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی میچ سے
پڑھیں:
بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل
پشاور:آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جبکہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں کینٹ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ بنوں اور نوشہرہ حملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔
بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پشاور میں مذہبی رہنماوں پر حملوں کے حوالے سے بتایا کہ نیٹ ورک پر کام جاری ہے صوبے میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بھی بنایا جا رہا ہے۔