آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے آغاز پر ون ڈے پلیئر ز کی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 25 سالہ بھارتی کرکٹر شبمن گل کے 796 اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما کی تیسری، جنوبی افریقا کے اینرک کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین نے بابر اعظم پر غصہ نکال دیا، سنگین الزامات
کراچی:سوشل میڈیا صارفین نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر اپنا غصہ نکال دیا۔
نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں 60 رنز سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بابر اعظم ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی ون ڈے رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے سلمان علی آغا کی تعریف کی اور لکھا کہ وہ ملک کیلیے جبکہ بابر اعظم اپنی ففٹی کیلیے کھیل رہے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا مشکل ہدف دیا۔
اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 48ویں اوور میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس کے بعد بابر اعظم 64 اور آغا سلمان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔