تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان،کھانا بھی ملے گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بھارت (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔
یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.
کمپنی نے اسٹیڈیم میں اسنیکس اور پانی خریدنے کے لیے مفت ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کوپن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے بعد کھانے کے پیکٹ دوبارہ گھر لے جانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
مزید :