کراچی پورٹ کی 40 ارب روپے کی سرکاری زمین 5 ارب میں دے گئی: فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔
چیئرمین کمیٹی بحری امور فیصل واؤڈا نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں، پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ شفاف کریں گے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا اسکینڈل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ ایس آئی ایف سی کی مشاورت سے کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کی زمین
پڑھیں:
کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹومحکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل اور اقدام قتل کی واداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو کالعدم تنظیم کی جانب سے فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مختلف مقدمات درج تھے۔