وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس نمائندگان کے 11رکنی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ جیو نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس نمائندگان کے 11رکنی وفد نے ملاقات کی۔
بحرین کے وفد کی قیادت مجلس نمائندگان کے اسپیکر احمد بن سلمان المسالم نے کی۔
وزیرِ اعظم نے بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نیویارک میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کے لیے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
شہباز شریف نے پاکستان اور بحرین کے موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی انتہائی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، بحرین اور امت مسلمہ غزہ اور فلسطین کی امداد کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف بحرین کے
پڑھیں: