عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوطلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملاقات سے متعلق عدالت کےحکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا تھا لیکن اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی ج رہی۔عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے پوچھا کہ کیوں عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، بعد ازاں عدالت نے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو 27 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
سوات میں ایک اور زلزلہ، پاکستان میں پے در پے زلزلوں سے عوام میں خوف و ہراس
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جنید اکبر کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔
جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
صدر پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔